غزہ کے بعد مقبوضہ بیت المقدس اورغرب اردن کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی جارحیت

0 251

صیونی فوجیوں نے شمالی مقبوضہ بیت المقدس پر حملہ کیا ہے۔

المیادین نے شمالی بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر، جارح اسرائیلی فوجیوں کے حملے کی خبردی ہے۔

صیہونی فوج نے شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں واقع شعفاط کیمپ پر بموں سے حملے کئے ہیں ۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح غرب اردن کے بھی مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اس دوران صیہونی حکومت کے فوجیوں نے سترہ سالہ حافظ حجازی نامی جوان کو رام اللہ کے مشرق میں المزرہ قصبے کے قریب گولی مار کر شہید کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.