غزہ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

0 242

جارح صیہونی فوجیوں نے غزہ کے خلاف اپنے وحشیانہ حملوں کو جاری رکھتے ہوئے اتوار کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے-

صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کے الشاطی کیمپ میں فلسطینیوں کے گھروں پر بمباری کی ہے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ میں بھی رہائشی مکانات پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد نہتے فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب جنوبی غزہ کے خان یونس علاقے کے عوام کے گھروں پر بھی صیہونی فوجیوں نے بمباری کی ہے جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ صیہونی بمبار طیاروں نے مغربی خان یونس کے الامل علاقے پر بھی بمباری کی اور توپخانے کے ذریعے بھی لوگوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔

غاصب صیہونی حکومت جس نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے خاتمے اور حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کو آزاد کرانے کے لئے سات اکتوبر سے غزہ کے خلاف وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا اور پھر غزہ کے خلاف زمینی جنگ بھی شروع کی تاہم مہینوں گزر جانے کے باوجود ابھی تک غزہ میں وہ اپنے کسی مقصد میں کامیاب نہيں ہوسکی ہے اور اب مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.