غزہ میں صیہونی فوج کے خلاف فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں زبردست شدت

0 334

غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، اسی درمیان فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے بھی غاصب صیہونی ٹھکانوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ سرایا القدس بریگیڈ نے غزہ جنگ کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بریگیڈ کے مجاہدین نے "صوفا” کے فوجی اڈے کو متعدد مارٹرگولوں سے نشانہ بنایا۔ سرایا القدس نے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع "البریج” کیمپ کے شمال اور مشرق میں صیہونی فوجیوں اور ان کے فوجی ساز و سامان کو بھی "راکٹ 107 اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

سرایا القدس بریگیڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کے جنوب میں واقع مسجد الشہدا کے علاقے میں بھی ایک صیہونی ہیڈکوارٹر اور کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا۔

ادھر فلسطین کی مجاہدین تحریک کی فوجی شاخ "مجاہدین” بریگیڈ نے بھی کہا ہے کہ تحریک فتح کی عسکری شاخ شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں فلسطینی مجاہدین نے "ناحل عوز” بستی پر راکٹ برسائے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.