فلسطینی مجاہدین کے الیاسین راکٹ نے نشانہ بنایا صیہونی حکومت کے مرکاوا ٹینک کو

0 326

اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازوعزالدین القسام بریگیڈ نے صیہونی فوج کا ایک ٹینک تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔

ارنا نے پیر کو رپورٹ دی ہے کہ القسام بریگیڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ الیاسین راکٹ نے مغربی خان یونس ميں صیہونی حکومت کے ایک مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو ایک سو آٹھ دن گذر چکے ہیں تاہم شہر خان یونس میں فلسطینی استقامت اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جنگ جاری ہے ۔ ایک سو آٹھ دن گذرنے کے باوجود صیہونی حکومت حیرانی و جنونی کیفیت کے عالم میں غزہ کے مظلوم و نہتھے عوام کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے باعث عالمی رائے عامہ میں مزید قابل نفرت ہوگئی ہے اور دنیا بھر میں اس کی مذمت کی جا رہی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.