یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اجلاس میں صیہونی حکومت پر دو ریاستی حل کے لیے زور دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطا بق صیہونی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے لیے بحیرہ روم میں جزیرہ بنانے کی پیشکش کردی جب کہ اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ نے تجویز پر برہمی کا اظہار کیا ۔
فلسطینی وزیر خارجہ نے کہاکہ جزیرہ بنانے کی پیشکش کرنے والے خود جاکر جزیرے میں بس جائیں، ہم اپنی سر زمین سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔
اجلاس کے دوران یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے صیہونی تجویز کو بھونڈا مذاق قرار دیا۔
ادھر امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے حماس، اسلامی جہاد ارکان پر نئی پابندیاں لگا دیں۔