پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ منتخب حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ

0 115

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری اگلی منتخب حکومت کرے گی جب کہ نجکاری کمیشن نے تجاویز پیش کر دیں، کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جنوری2024 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔

مالیاتی مشیر کی رپورٹ پر پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرکے کور کمپنی کی نجکاری، ہولڈنگ کمپنی میں پی آئی اے کے قرضہ جات منتقل کرنا تھے۔

وزارت خزانہ261 ارب روپے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کراسکی، 80ارب کے این او سی کے اجراء کا بھی فیصلہ نہیں ہو سکا، جس پر نجکاری کا عمل اگلی حکومت پر چھوڑنے کی تجویز دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.