پنجاب میں ن لیگ 45 فیصد کیساتھ ووٹر کی پسندیدہ جماعت بن گئی، سروے

0 171

انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین اینڈ ریسرچ (آئی پی او آر) کے عوامی سروے کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ (ن) 45 فیصد کے ساتھ ووٹرکی سب سے پسندیدہ جماعت بن گئی۔

پی ٹی آئی 35 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہی جبکہ پی پی پی 8 فیصد کی پسند ہے،ن لیگ صوبے میں کھوئی ہوئی مقبولیت واپس حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئی ہے۔

ن لیگ کی مقبولیت 32 فیصد سے 45 فیصد ہوگئی جبکہ پی ٹی آئی صرف ایک فیصد اضافہ کرپائی اور پی پی پی کی مقبولیت 5 فیصد سے 8 فیصد پر آگئی۔

دوسری جانب سرورے میں پنجاب سے 51 فیصد شہریوں نے عام انتخابات میں ن لیگ کی جیت کی پیش گوئی کی اور وفاق سمیت پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے کا دعویٰ کیا۔

سروے کے مطابق 34فیصد نے پی ٹی آئی کی حکومت بننے کا کہا جبکہ 7 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بننے کی امید ظاہر کی۔

انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین اینڈ ریسرچ نے یہ سروے پنجاب سے 3 ہزار سے زائد افراد کی آراء کی بنیاد پر کیا،ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.