کراچی پر قبضہ کرکے میئر کی سیٹ پانچ فیصد ووٹوں پر لی گئی، فاروق ستار

0 92

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی پر قبضہ کرکے میئر کی سیٹ پانچ فیصد ووٹوں پر لی گئی، لوگوں سے گوٹھوں کی زمین چھین کر وزارت عظمیٰ کا خواب دیکھا جارہا ہے۔

ایم کیو ایم کی رکشہ ریلی کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 244 سے ایم کیو ایم کے امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ این اے 244 میں مسائل کا انبار ہے، کراچی کو گیس نہیں ملتی نا بجلی ملتی ہے تو ٹیکس کیوں لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو کراچی کا منظر نامہ بدلنے والا ہے، اب جھوٹی ایف آئی آر کاٹنے والوں کی ایف آئی آر ہم کاٹیں گے۔

ایم کیو ایم کے کارکنان موٹر سائیکلوں اور رکشوں میں سوار ہوکر سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 5 ڈی سے شروع ہونے والی ریلی میں شریک ہوئے جو نیو لیاری پر اختتام پذیر ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.