چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نے سیزفائر کا مطالبہ کر دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے بونیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف بوگس مقدمات بنائے گئے لیکن انہیں سیاست سے ہٹانا ممکن نہیں۔
ہمارے ٹکٹ ہولڈروں کے ہاتھ ٹوٹ سکتے ہیں لیکن ہمیں نہیں چھوڑ سکتے، عوام کو اجازت ہونی چاہیے کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کر سکیں۔
ایک سو پچھتر سیاسی جماعتوں میں سب سے بہترین انتخابات پی ٹی آئی نے کرائے۔
لیکن پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی ف کے انتخابات درست اور ہمارے غلط قرار دیے گئے، ہمارے نمائندوں کے کاغذات تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دیے گئے، ہمیں الیکشن نشان سے محروم رکھا گیا۔
مریم نواز ہمیشہ فریاد کرتی ہیں کہ اُن کے بابا کے ساتھ زیادتی ہوئی، ان لوگوں کو عوام کی فکر نہیں، بلاول بھٹو کے منشور میں بھی کرپشن کے خلاف ایک لفظ نہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کہ محمود خان نے بانی پی ٹی آئی کو دھوکہ دیا تھا۔