امریکا صرف طاقت کی زبان سمجھتاہے، عراقی استقامتی محاذ

0 90

عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ اس وقت امریکہ نے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کےلئے جو ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بغداد کی بات مانی ہے یہ صرف مزاحمت کی جانب سے اس کو لگائی گئی کاری ضربوں کا نتیجہ ہے۔

اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، عراق سے امریکی فوج کے انخلاء سے متعلق اسلامی مزاحمت کے مطالبات کے باوجود امریکی مکر و فریب کے سبب پارلیمنٹ کی قرارداد پر اب تک عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔

اب امریکہ نے عراقی حکومت کی اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنانے کی درخواست پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور یہ صرف مزاحمتی حملوں کا نتیجہ اور شہداء کے خون کی برکت ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، برسوں کی جدوجہد کے تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ امریکہ ہمیشہ وعدہ خلافی کرتا آیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.