خان یونس میں صیہونی فوجیوں کو بھاری نقصان، ایک مرکاوا ٹینک اور دو فوجی گاڑیاں تباہ

0 108

نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق قدس بریگيڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے ایک مرکاوا ٹینک اور اس کی دو فوجی گاڑیوں کو مغربی خان یونس میں آر پی جی سے نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔

عزالدین قسام بریگيڈ نے بھی شہر خان یونس میں جارح صیہونی فوجیوں کے ساتھ گھمسان کی جنگ اور صیہونی حکومت کی ایک فوجی گاڑی کو تباہ کرنے کی خبر دی ہے۔

عزالدین القسام بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ میں ایک صیہونی فوجی گاڑی کو، الیاسین ایک سو پانچ نامی راکٹ سے تباہ کردیا ہے۔

فلسطینی مزاحمت اور صیہونی فوجیوں کے درمیان اس وقت شہر خان یونس کے الامل اور البطن السمن علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔

القسام بریگيڈ نے بھی کہا ہے کہ اس نے بھی جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات خان یونس میں الیاسین ایک سوپانچ سے، صہیونی فوج کا ایک مرکاوا ٹینک تباہ کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.