تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ہم تمام رکاوٹوں کے باوجود عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، اس کیلئے ہمارے پاس پلان ’بی‘ بھی ہے اور پلان ’سی‘ بھی ہے۔
انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے پارٹی الیکشن کرائے جا رہے ہیں تا کہ ہم جیت کر آئیں تو اپنی پارٹی کو جوائن کر سکیں۔ پارٹی الیکشن کرانے سے ہماری مخصوص نشستوں کا معاملہ بھی حل ہوجائے گا۔
ہفتے دو ہفتے میں بانی پی ٹی آئی کی سزائیں بھی کالعدم ہو جائیں گی اور انہیں ضمانت بھی مل جائے گی،خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آزاد امیدواروں کو یکجا رکھنے کیلئے بنائے گئے ۔
پلان کے تحت عام انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی کے انتخابات کروائے جا رہے ہیں،5 فروری کو انٹراپارٹی الیکشن کیلئے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن نے شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے تمام رجسٹرڈ ممبران 5 فروری کو صبح 10 سے شام 4 بجے تک اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے حق میں مختص مقامات پر ووٹ ڈال سکیں گے۔
شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابی نتائج کا باضابطہ اعلان 6 فروری کو کیا جائے گا۔