مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نےفیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن گالم گلوچ نہیں کرتی ، الزامات کی سیاست نہیں کرتی ، چور چور کے نعرے نہیں لگاتی ، عوام کی خدمت سے مقابلہ کرتی ہے ۔
خدمت اور کارکردگی میں ن لیگ کی ٹکر کا کوئی نہیں ، نواز شریف کو تین بار نکالا گیا ، نواز شریف نے ایک بیان میں قومی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا۔
فیصل آباد نے رانا ثناء اللہ کا نام حکیم ثناء اللہ رکھا تھا ، حکیم رانا ثناء اللہ نے ایسا علاج کیا ،ایسی حکمت دکھائی کہ نہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری نظر آتی ہے ۔
جتنا جذبہ فیصل آباد میں دیکھا کہیں نہیں دیکھا، رانا ثناء کا نام لو تو پورا مجمع گونج اٹھتا ہے، ان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، فیصل آباد ترقی کرتا ہے تو ملک ترقی کرتا یے، صنعتیں چلتی ہیں تو مزدور کا روزگار چلتا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم وہ لوگ نہیں جو کہیں 50 لاکھ گھر بنائیں گے، ہم سچی کھری بات کرتے ہیں جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔