تختِ لاہور کا بوجھ عوام بے روزگاری اور غربت سےاٹھا رہے ہیں، بلاول

0 86

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شکار پور میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تختِ لاہور کا بوجھ عوام بے روزگاری اور غربت کی صورت میں اٹھا رہے ہیں ۔

یہ سندھ میں بھی نفرت کی سیاست کے بیج بونا چاہتے ہیں،سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے نقصان ملک کو ہو رہا ہے ، وہ نفرت کی سیاست کو دفن کریں گے ۔

ہم نے عوامی معاشی معاہدہ تیار کیا ہے، میں وزیراعظم بن کر غربت کا مقابلہ کروں گا، عوامی معاشی معاہدے سے غربت ختم کرکے دکھاؤں گا۔

بینظیر بھٹو کیلئے مشہور تھا کہ بینظیرآئے گی روزگار لائے گی، ہم بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے، ہم نوجوانوں کے لیے روزگار کا انتظام کریں گے۔

ہم نے بہت مشکل دور دیکھے،کووڈ کا دور دیکھا،سیلاب کا سامنا کیا، سیلاب کے دوران شکار پور آیا تھا، سیلاب متاثرین خواتین کا مطالبہ تھا کہ گھر بنا کر دیے جائیں، بطور وزیرخارجہ پوری دنیا سے پیسا اکٹھا کیا اور 20 لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔

بلاول نے عوام سے کہا کہ تخت لاہور کی لڑائی کا بوجھ آپ اٹھا رہے ہیں، کوئی مذہب، لسانی اور فرقہ وارانہ سیاست پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، میں بلاتفریق آپ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

سندھ میں نفرت کی سیاست شروع کرنے والوں کو بھرپور جواب دیں، تیر پر ٹھپا لگا کر میرے امیدواروں کو منتخب کرا دیں، مجھے شکار پور سے 100 فیصد نشستیں چاہییں، مجھے اکثریت دلائیں گے تو آپ کے مسائل حل کرنا آسان ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.