غزہ میں جوابی حملوں کے دوران 25 صیہونی فوجی ہلاک

0 228

فلسطینی مجاہدین نے اپنی تازہ ترین کارروائیوں کے دوران کم سے کم پچیس صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

حماس کے فوجی بازو القسام بریگيڈ نے چند مختصر بیانات جاری کرکے غزہ پٹی میں اپنی فوجی کارروائیوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

القسام بریگیڈ نے خبر دی ہے کہ استقامت کے جوانوں نے مغربی شہر غزہ کے الجوازات علاقے میں پندرہ فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

حماس کے فوجی بازو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے نوجوانوں نے الجوازات کے علاقے میں ہی ایک صیہونی بکتربند گاڑی کو یاسین ایک سو پانچ میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا جبکہ کچھ صیہونی فوجیوں کو مغربی غزہ میں مارٹر سے نشانہ بنایا۔

القسام کی رپورٹ کے مطابق اس کے نوجوانوں نے گھات لگا کر تین صیہونی ٹینکوں پر یاسین ایک سو پانچ میزائلوں اور الشواط بموں سے حملہ کیا۔ جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے صیہونی انتہاپسندوں کے دس افراد پر مشتمل ایک گروہ کو آر پی جی سے نشانہ بنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.