تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے پارٹی کے ’پلان ڈی‘ کا انکشاف کردیا

0 89

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پارٹی کے پلان ڈی کا انکشاف کر دیاہے۔

انہوں نے پارٹی کے پلان ڈی سے متعلق بات چیت میں بتایا کہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ایک اتحادی پارٹی کو جوائن کر لیں گے۔

اس سلسلے میں تین پارٹیاں ان کی نظر میں ہیں اور ان پارٹیوں سے اس سلسلے میں بات چیت بھی ہو چکی ہے، اتنے بھولے بھی نہیں ہیں کہ ان پارٹیوں کے نام بھی بتا دیں۔

کئی ممالک کے سفارت خانوں نے یقین دلایا ہے کہ ملک میں الیکشن فری اینڈ فیئر ہوں گے، مناسب وقت پرپاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں گے۔

تحریک انصاف کے ملتوی شدہ انٹرا پارٹی انتخابات جلد کرانے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے ورکرز کو بلاتے ہیں تو دفاتر سیل کردیے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.