اکبر ایس بابر نے عمران خان کو مصالحت کی پیشکش کردی

0 113

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو پیشکش کررہا ہوں، ایک مصالحتی راستے پرچلنے کی ضرورت ہے۔

بانی چیئرمین 3 نمائندے اور ایک وکیل نامزد کریں، ایک وکیل سمیت 3 نمائندے ہم بھی نامزد کرتے ہیں، یہ نمائندے آپس میں بیٹھ کر ایک فریم ورک بنائیں، اب ہم نے آگے جانا ہے پارٹی کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم کسی قسم کا کوئی مطالبہ نہیں کر رہے ہیں، بنیادی اصول طے کیے جائیں چاہے جتنا بھی وقت کیوں نہ لگے۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف پر قبضہ گروپ مسلط ہے جو نہیں چاہتا یہ جمہوری پارٹی بنے، آگے کا راستہ ہم نے دے دیا ہے، یہ پی ٹی آئی کے لیے ڈوبتے کو تنکے کے سہارے کے مترادف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.