بونیر، ٹرک اور پولیس بس میں تصادم، الیکشن ڈیوٹی پر جانیوالے 28 اہلکار زخمی ہوگئے

0 106

پولیس کے مطابق حادثہ بونیر کے علاقے باباجی کنڈاؤ میں پیش آیا جہاں ٹرک اورپولیس بس میں تصادم کے باعث 28 اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے،تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.