سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کا حکومت چلانے کا انداز ہی غلط ہے، عوام کے ساتھ ماضی میں کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔
انہوں نےتلہ گنگ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہاکہ پیپلزپارٹی غریبوں کے دل کی آواز کو محسوس کرتی ہے، اپنے دورمیں لوگوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا۔
ان کا حکومت چلانے کا انداز ہی غلط ہے جن لوگوں نے آپ لوگوں کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں ان زیادتیوں کوختم کریں گے، آج چارمرتبہ تنخواہیں بڑھائی جائیں توبھی مہنگائی زیادہ ہے۔
ضی کے مقابلے میں آج غربت دگنی ہوگئی ہے، لوگوں کوپاکستان میں کمانے کے مواقع فراہم کریں گے، عوامی مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے۔
پیپلزپارٹی غریب کا درد رکھنے والی جماعت ہے، غریبوں کی فلاح و بہبود پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے، یہاں انفراسٹراکچربہترکرنے کی ضرورت ہے، عوامی مسائل حل کریں گے، آپ نے جو مجھے پیار دکھایا اسے کبھی نہیں بھولوں گا۔