اے این پی اور قومی وطن پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی

0 80

این اے 24 پر قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ امیدوار ہیں ،عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے درمیان دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔

این اے 24 چارسدہ پر اے این پی قومی وطن پارٹی کے حق میں اپنا امیدوار دستبرار کرے گی جبکہ این اے 25 چارسدہ پر قومی وطن پارٹی ایمل ولی خان کے حق میں اپنا امیدوار بٹھائے گی۔

این اے 24 پر اے این پی کے امیدوار عرفان عالم دستبردار ہوں گے اور اسی طرح این اے 25 چارسدہ پر قومی وطن پارٹی کے قیصرجمال دستبرداری کا اعلان کریں گے۔

دونوں جماعتوں کے رہنما پریس کانفرنس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.