شہباز شریف سے موازنےکیلئے تیار ہوں، مرتضیٰ وہاب

0 79

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہم نے جھوٹے دعوے نہیں کیےکام کیا ہے،کراچی میں کلاؤڈ برسٹ تھا، 35 منٹ میں 75 ملی میٹر بارش ہوگئی۔

انہوں نے کہاکہ غیر متوقع بارش کی وجہ سے ریسپانس ٹائم میں تاخیر ہوئی لیکن عملہ گراؤنڈ پر موجود تھا، جماعت اسلامی کا کوئی چیئرمین نظر نہيں آیا۔

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے بارش کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت لیاری کے کچھ علاقوں میں پانی تھا، واٹربورڈ کی مشینیں لگوا کر برساتی پانی کی نکاسی کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.