بلوچستان کے حساس پولنگ بوتھ والے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند رہے گی

0 110

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے کے حساس پولنگ بوتھ والے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند رہے گی۔

یہ قدم اس لیے اٹھایا جارہا ہے کہ عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، خدشہ ہے کہ دہشت گرد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کمیونیکیشن مقاصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

خدشے کے پیش نظر تربت، مچ اور چمن میں الیکشن تک انٹرنیٹ کی رسائی بند رہے گی،خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف جماعتوں کے امیدواروں اور دفاتر کو حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.