ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا ہےکہ حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کینال میں شگاف پڑنے کے باعث حب کینال سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔
سی ای او واٹر کارپوریشن کی جانب سے متعلقہ حکام کو حب کینال کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، مرمتی کام اگلے 72 گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔
حب کینال میں شگاف پڑنے کے باعث ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں حب کینال سے پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی جبکہ متعلقہ علاقوں میں کے تھری کی متبادل لائن سے پانی کی فراہمی کی جائے گی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے التماس کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔