القسام کے جیالوں کے ہاتھوں صیہونی جاسوس ڈرون کا شکار

0 260

تحریک حماس کے فوجی بازو "عزالدین القسام” بریگیڈ نے غاصب صیہونی حکومت کے ایک اور جاسوس ڈرون کا شکار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

شہاب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو "عزالدین القسام” بریگیڈ کے جیالوں نے غاصب صیہونی حکومت کے جاسوس ڈرون "اسکائی لارک” کو اس وقت اپنے کنٹرول میں لے لیا جب وہ غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس شہر کے مغرب میں جاسوسی کے مشن پر تھا۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز (7 اکتوبر) سے لے کر اب تک کئی صیہونی ڈرون طیاروں کو اپنے کنٹرول میں لیا ہے۔

ادھر فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے فوجی بازو سرایا القدس بریگیڈ نے غزہ میں واقع المغازی کیمپ کے مشرق میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع اور ان کے فوجی ساز و سامان پر تابڑ توڑ مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

سرایا القدس نے چند گھنٹے پہلے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کی فرنٹ لائن پر صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.