فلسطینی قیدیوں پر صیہونی فوجیوں کا وحشیانہ تشدد، ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ

0 253

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ میں فلسطینی قیدیوں پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ تشدد کا انکشاف کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورو میڈیٹرینین Euro-Mediterranean ہیومین رائٹس واچ نے اطلاع دی ہے کہ نسل کش صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ میں زیر حراست فلسطینی خواتین، مردوں اور بچوں کو گوانتانامو جیل کی طرح کے خوفناک حراستی مرکز میں لے جا کر انتہائی غیر انسانی طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

انسانی حقوق کی اس تنظیم نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نے اس رپورٹ کی تیاری کے سلسلے میں رہائی پانے والے متعدد فلسطینی قیدیوں کے انٹرویو لئے ہیں۔

انٹرویو کے دوران رہا شدہ فلسطینی قیدیوں نے انکشاف کیا کہ غاصب فوجیوں نے کئی طرح کے وحشیانہ طریقے استعمال کیے ہیں جن میں قیدیوں کو برہنہ کرنا، انہیں کھانے اور صفائی ستھرائی سے محروم رکھنا اور انہیں باتھ روم اور بیت الخلا جانے کی اجازت نہ دینا نیز قیدیوں پر تشدد کے لیے جنگلی کتوں کو چھوڑنا بھی شامل ہیں۔

فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے حوالے سے سب سے زیادہ افسوسناک اور تکلیف دہ واقعات میں صہیونیوں کا خاتون قیدیوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا انسانیت سوز رویہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.