ملک بھر میں پولنگ پرامن طور پر جاری ہے، ترجمان الیکشن کمیشن مانیٹرنگ سیل

0 119

ترجمان الیکشن کمیشن مانیٹرنگ سیل ہارون شنواری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل پر امن طور پر جاری ہے اور کنٹرول روم میں ابتک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

 

الیکشن کمیشن کا مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر میں موجود ہیں۔

 

ملک بھرمیں قائم ریجنل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کنٹرول سینٹرزکے ساتھ ہر وقت رابطہ ہے، چیف الیکشن کمشنر الیکشن کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔

 

مرکزی کنٹرول سینٹر اسلام آباد سے پورے ملک میں انتخابات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،  پولنگ کا عمل پرامن طور پر جاری ہے ، کنٹرول روم میں ابتک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.