امید ہے پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی، آصف زرداری

0 111

نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے اور امید ہے کہ پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے، پیپلز پارٹی کے سواکسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں موبائل فون سروس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ موبائل فون سے لینڈ لائن پر بھی کال نہیں کی جا سکتی، صرف وی پی این کام کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.