صیہونی حملوں میں خواتین و بچوں سمیت مزید 63 فلسطینی شہید

0 142

فلسطینی علاقوں پر صیہونی افواج کی وحشیانہ بمباری اور گولا باری جاری ہے۔ نئے حملوں میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد بھی غیر معمولی ہے۔ بہت سے زخمیوں کو کویتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رفح بارڈر کے علاقے میں صیہونی حکومت کے نئے حملے میں 63 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل حماس نے ایک بیان میں بتایا کہ غزہ پر صیہونی فوج کی تازہ بمباری میں 2 صیہونی یرغمالی بھی ہلاک ہوئے۔ اس حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

حماس کے جانباز غزہ کے متعدد شہروں سے صیہونی فوج پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ غزہ میں اشیائے ضرورت کی قلت خطرناک شکل اختیار کرگئی ہے۔ اشیائے خور و نوش کے علاوہ دواؤں کی بھی شدید قلت ہے۔ اسپتالوں میں ضروری سامان کی شدید قلت کے باعث علاج میں غیر معمولی دشواریوں کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ صیہونی فوج کئی دن سے رفح بارڈر کے علاقے میں بمباری کر رہی ہے تاکہ غزہ کے پریشاں حال شہری مصر میں داخل نہ ہوسکیں۔ مصر کی حکومت نے سیکیورٹی کے انتظامات سخت تر کردیے ہیں تاکہ رفح بارڈر سے لوگ اس کی سرزمین پر قدم نہ رکھیں۔

مغربی میڈیا نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج کی بہیمانہ کارروائیوں اور ان میں بہت بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے باوجود حماس شدید مزاحمت کر رہی ہے اور کئی شہروں سے حملے کرکے یہ پیغام دے رہی ہے کہ وہ اب بھی موجود ہے اس میں دم خم ہے۔ حماس چاہتی ہے کہ جنگ بندی سے قبل اُس کی حیثیت تسلیم کی جائے۔ صیہونی حکومت فوج کی کارروائیوں کا جواب دے کر حماس مذاکرات کی میز پر اپنی پوزیشن مضبوط بنان چاہتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.