صیہونی حکومت کی دھمکیوں کا سید حسن نصراللہ کی جانب سے جواب

0 228

حزب اللہ لبنان کےسیکریٹری جنرل نےکہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے لبنان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو بیس لاکھ صیہونی بے گھر ہوجائيں گے۔

حزب اللہ لبنان کےسیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اعیادشعبانیہ اور یوم جانباز کی مناسبت سے حزب اللہ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اس نے جنگ کےعلاقوں کا دائرہ مزيد وسیع کیا تو بیس لاکھ صیہونی بے گھر ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت سخت بحران میں گھری ہے اور وہ مزاحمتی گروہوں پر شرطیں مسلط کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مزاحمتی قوتیں صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے سے خوفزدہ نہیں ہیں، کہا کہ غزہ ميں صیہونی دشمن کے جرائم جاری رہنے کے ساتھ ہی مزاحمت کی جانب سے بھی نئے جنگی قوانین اور اصولوں کی بنیاد پر صیہونی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ لبنان کا جنوبی محاذ صیہونی حکومت کی شکست اور اس حکومت کو کمزور کرنے میں دباؤ ڈالنے کا محاذ ہے، یہاں تک کہ وہ غزہ پر جارحیت کو روکنے پر مجبور ہوجائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.