غزہ کے باشندوں کی جبری نقل مکانی کے صیہونی منصوبے پر مصر کا ردعمل

0 195

مصری حکومت نے صحرائے سینا میں فلسطینیوں کو زبردستی منتقل کرنے کی کارروائی میں مصر کی شمولیت پر مبنی رپورٹوں کی تردید کی ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق مصر کے خفیہ ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں مصر کا موقف شروع سے ہی بہت واضح رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاہرہ فلسطینیوں کو غزہ سے جبری طور پر سے نکالے جانے کے مکمل خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر نے اپنے اقتدار اور سیکورٹی کے تحفظ کے لئے ایک حائل علاقہ اور سرحدوں پر حصار قائم کر رکھا ہے۔

مصر کے خفیہ ادارے کے سربراہ نے کہا کہ مصر فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کئے جانے کی مخالفت اور فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کئے جانے کی روک تھام کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔

صیہونی حکومت غزہ کے باشندوں کو مصرکے صحرائے سینا میں منتقل ہونے کے لئے غزہ کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے لیکن فلسطینیوں کا کہنا ہےکہ وہ اپنی سرزمین چھوڑ کر کسی بھی قیمت پر دوسری جگہ نہیں جائيں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.