قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 40 کے امیدوار محسن داوڑ نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ این اے 40 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔
محسن داوڑ نے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران ان کے حلقے کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں سے عسکریت پسندوں نے پولنگ مواد چھینا، شرپسندوں نے 2 پولنگ اسٹیشنوں کو پولنگ کے دن بم سے اڑا دیا۔
14 پولنگ اسٹیشنوں پر الیکشن عملے سے پولنگ مواد چھینا گیا اور ان افراد نے فارم 45 پر صفر ووٹ لکھ دیا جبکہ کچھ مقامات پر شرپسندوں نے پولنگ مواد کو آگ بھی لگا دی تھی۔