پی پی یا ن لیگ سے اتحاد کے حق میں نہیں،دعوت دیں توحکومت بنا سکتے ہیں،علی محمد خان

0 150

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پیپلز پارٹی یا ن لیگ کے ساتھ اتحاد کے حق میں نہیں ہیں، فارم 45 کے تحت نشستیں اور خواتین کی نشستیں مل جائیں تو اپنے دم پر 160 نشستیں حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب بھی دعوت دی جائے تو حکومت بنا سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی سوچ یہ ہے کہ ہم اپنے نظریے کی قربانی نہیں دے سکتے، اگر فارم پینتالیس کے تحت سیٹیں بعد میں ریکور ہوتی ہے تو بعد میں بھی حکومت بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس میں بانی پی ٹی آئی نے نیلسن منڈیلا کے ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیئیشن کمیشن کا حوالہ دیا، ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہو گا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے، اقتدار میں آ کر ملک کو سیاسی استحکام کی طرف لے کر جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.