گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
گلگست بلتستان کے ضلع غذر کے شہر گاہکوچ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 102 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔