نیدر لینڈز میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، پولیس پر اینٹوں سے حملے

0 144

 

نیدر لینڈز کے شہر ہیگ میں مظاہرین نے جھڑپوں میں پولیس پر اینٹوں سے حملے کیے اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیدر لینڈز کے دارالحکومت ہیگ میں پیش آیا جہاں ایریٹیریا  (مشرقی افریقا) حکومت کے حامی اور مخالف گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا جسے منتشر کرنے کیلئے پولیس سامنے آئی تو مظاہرین نے پولیس پر بھی حملہ کردیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگادی جبکہ پولیس پر اینٹوں سے حملے بھی کیے جس کے بعد صورتحال خراب ہونے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

 

اس حوالے سے ہیگ میونسپلٹی کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ اوپرا ہاؤس میں اریٹیریا کی حکومت کا گروپ ایک میٹنگ کر رہا تھا کہ اوپرا ہاؤس پر افریقی ملک کی حکومت کی مخالفت کرنے والے کچھ اریٹیرین باشندوں نے حملہ کیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھڑپوں میں اوپرا ہاؤس کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا اور عمارت کے شیشے توڑ دیے گئے، جھڑپوں میں زخمی افراد اور گرفتاریوں کے حوالے سے تاحال معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.