غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

0 192

غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں مرکزی اور جنوبی غزہ پر صیہونی بمباری میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مرکز میں دیر البلح میں ایک عمارت پر صیہونی جارحیت میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ جنوبی غزہ میں رفح کے شمال میں زرعی اراضی پر وحشیانہ بمباری کی گئی جس کے دوران وہاں پناہ لینے والے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں ایک عورت اور تین بچے شامل ہيں۔

صیہونی جنگی طیاروں نے رفح کے شمال میں واقع یبنا کیمپ پر بھی بمباری کی جس میں کافی نقصان ہوا۔ صیہونی فوج کی بحری جنگی بوٹوں نے بھی رفح پر حملہ کیا ہے صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ النصیرات کیمپ پر بھی بمباری کرکے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے خان یونس کو بھی ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا جبکہ شمالی غزہ کا علاقہ بھی صیہونی طیاروں کی بمباری کی زد پر رہا ہے۔

اس سے قبل فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ مرکزی اور جنوبی غزہ پر ہفتے کے روز کی صیہونی جارحیت میں چھیاسٹھ فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.