بلوچستان اسمبلی کے 3 نومنتخب آزاد ارکان پیپلز پارٹی میں شامل

0 109

عام انتخابات کے دوران بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 6 نومنتخب آزاد ارکان میں سے 3 نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ارکان میں حلقہ پی بی 3 قلعہ سیف اللہ سے مولوی نور اللہ، حلقہ پی بی 43 کوئٹہ 6 سے لیاقت علی لہڑی اور حلقہ پی بی 47 پشین ون سے اسفند یار کاکڑ کے نام شامل ہیں۔

تینوں ارکان کی شمولیت کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی صوبائی نشستوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.