سعودی ائیر کی جدہ سے لاہور کی پرواز کا رخ اچانک ریاض موڑ دیا گیا

0 78

سعودی ائیر کی جدہ سے لاہور کی پرواز کا رخ اچانک ریاض موڑ دیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی ائیر کی پرواز مسافروں کو لیے جدہ سے لاہور کی جانب جارہی تھی کہ اچانک پرواز کو ریاض اتار لیا گیا۔

پرواز کا رخ موڑنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں البتہ ایوی ایشن ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پرواز ایس وی 734 نے صبح 10 بجے لاہور پہنچنا تھا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور جدہ کی پرواز ایس وی 735 کی روانگی ایک بجے ری شیڈول ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.