پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 82 آزاد نو منتخب ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل

0 102

قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب آزاد ارکان کی جانب سے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 82 نومنتخب آزاد ایم این ایز نے اپنے حلف نامے جمع کروا دیے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مزید 32 ارکان قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کیلئے حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 9 آزاد ارکان نے بھی سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کیلئے اپنے حلف نامے جمع کروادیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر سنی اتحاد کونسل کی جانب سے قومی اسمبلی کے نشستوں پر کامیاب 82 آزاد امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے آزاد امیدواروں کی فہرست اور بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.