امریکہ نے غزہ میں نسل کشی جاری رکھنے کے لیے صیہونی حکومت کو گرین سگنل دے دیا

0 240

حماس نے امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد ویٹو کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غزہ میں نسل کشی جاری رکھنے کے لیے گرین سگنل قرار دیا ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے سلامتی کونسل میں الجزائر کی قرارداد کو ویٹو کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قرارداد میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کی گئی تھی۔

بیان کے مطابق اس قرارداد کی ناکامی کا مطلب ہے کہ نازی صیہونی حکومت کی خاطر جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی عزم کا فقدان ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ جو بائیڈن اور ان کی حکومت غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے اجراء کو روکنے کی براہ راست ذمہ دار ہے اورامریکی موقف سے واضح ہوگیا ہے کہ اس نے قابضین کو فلسطینیوں کے خلاف جارحیت، قتل اور بمباری جاری رکھنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی مؤقف سے یہ بات بھی واضح ہوگئی ہے کہ واشنگٹن غزہ میں بچوں اور شہریوں کی نسل کشی میں براہ راست ملوث ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.