نیتن یاہو بے ایمان اور جھوٹے ہیں، امریکی کانگریس کی رکن میڈلین ڈین

0 169

غزہ پٹی میں شہریوں کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن Madeleine Dean نے نسل کشی کرنے والی غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کو بے ایمان اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

غیر ملکی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی کانگریس کی رکن میڈلین ڈین نے، جنہوں نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں کا سفر کیا ہے، کہا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کا حملہ اس سے کہیں زیادہ ہے جو میڈیا میں شائع ہوتا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹک رکن نے کہا کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی بے ایمانی، شہریوں کا تحفظ کرتے ہوئے حملے کرنے کی ان کی وعدہ خلافی اور محفوظ علاقے بنانے کے ان کے جھوٹے دعوے ناقابل قبول ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اور اس کے جرائم پیشہ لیڈران اس غاصب حکومت کے وجود میں آنے کے وقت سے ہی پوری دنیا کے مسلمانوں میں بے اہمیت اور بے اعتماد رہے ہیں۔

اب غزہ کی پٹی میں نسل کش صیہونی حکومت کے جرائم اور نسل کشی کے اقدامات جاری رہنے کی وجہ سے اس ناجائز اور غاصب حکومت کے مخالفین کی تعداد میں دنیا کے غیر مسلموں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ادھر امریکہ صیہونی حکومت کا اصل حامی ہے جو بڑی بےشرمی سے اپنی دوغلی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔ ایک طرف امریکہ جنگ روکے جانے کی بات کرتا ہے لیکن دوسری طرف وہ صیہونی حکومت کو ہتھیار اور مالی امداد بھیج رہا ہے۔

سب سے بڑھ کر یہ کہ امریکہ اب تک سلامتی کونسل میں غزہ میں قیام امن کی تین قراردادوں اور جنگ بندی کے مسودے کو ویٹو کر چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.