عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر جنوبی افریقہ کی تشویش

0 141

جنوبی افریقہ کی حکومت نے عالمی عدالت انصاف سے رابطہ کرکے اس بات پر تشویش ظاہر کی ہے کہ صیہونی، عدالتی فیصلے کو قبول کرنے پر تیار نہيں ہے جو غزہ میں نسل کشی پر روک لگانے کے لئے صادر کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی وزير خارجہ نیلڈی پانڈور نے غیر ملکی ٹی وی چینل کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ پریٹوریا نے عالمی عدالت انصاف سے رابطہ کرکے غزہ پٹی میں نسل کشی کے بارے میں اسرائیلی حکام کے خلاف عدالتی فیصلے پر عمل در آمد نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت، فلسطینی عوام کے خاتمے کے لئے ان کی نسل کشی کر رہی ہے، کہا کہ غزہ پٹی میں صیہونیوں کے اقدامات ہمارے اس نظریے کی تصدیق کرتے ہيں کہ تل ابیب کے حکام درحقیقت فلسطینی عوام کو پوری طرح سے ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہيں۔

جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک اس بات کے ثبوت پیش کرے گا کہ غزہ پٹی میں نسل کشی ہو رہی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ کئي دیگر ملکوں نے بھی اس مقدمے میں ہمارا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.