برطانوی حکومت پاکستان کیساتھ ملکر کام جاری رکھے گی، سارہ مونی

0 54

برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر اور ڈائریکٹر آف ٹریڈ پاکستان، سارہ مونی نے برطانیہ کے 15رکنی تجارتی وفد کے دورہ پاکستان کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کاروباری روابط وسیع کرنے کی غرض سے برطانوی ٹریڈ مشن پاکستان میں برطانوی کمپنیوں اور ممکنہ سپلائرز کے درمیان براہ راست رابطے قائم کرے گا۔

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارت پہلے ہی متاثر کن شرح سے بڑھ رہی ہے، یہ وفد واضح طور پر اس کو بڑھانے میں دلچسپی، تجارت وسرمایہ کاری میں اضافے کے لیے آگے بڑھنے والے مواقع کا اظہار کرتا ہے۔

برطانیہ کی حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی، ایسی تبدیلیوں کی حمایت کرے گی جو تجارت کو بہتر اور سب کے لیے آسان بناتی ہیں، مندوبین پاکستان کے کاروباری ماحول اور پاکستان سے درآمد کے لیے مخصوص مارکیٹ کی ضروریات کے بارے میں بصیرت حاصل کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.