رمضان المبارک، سعودیہ سے 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ پہنچ گیا

0 111

سعودی عرب کی طرف سے رمضان المبارک کیلیے پاکستان کے عوام کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوایا گیا ہے، کھجوروں کا تحفہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانے میں منعقد ہونیوالی ایک خصوصی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینٹیرین سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ البقمی نے پاکستانی حکومت کی کابینہ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر عبیداللہ انور کے حوالے کیا۔

یہ کھجوریں سالانہ روایات کے مطابق خادم الحرمین شریفین کی ہدایات پر بھجوائی گئی ہیں۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا رمضان المبارک میں کھجوروں کی فراہمی کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا ایک منصوبہ ہے، اس کے علاوہ بھی کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے کئی منصوبے پاکستان میں کام کر رہے ہیں جن میں فوڈ پروگرام کا اہم منصوبہ بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.