غزہ پٹی، صیہونی حکومت کی افواج نے متعدد مسجدوں کو مسمار کردیا
غزہ پٹی میں ظالم و جابر صیہونی حکومت کی افواج نے متعدد مسجدوں کو مسمار کیا، شہید کیا ہے لیکن ان میں مساجد کو ویران کرنے کی سکت نہیں ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی افواج کئی مہینے سے غزہ کے مظلوم و نہتھے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے کر رہی ہیں۔ غاصب افواج کسی بھی جرم سے دریغ نہیں کر رہی ہیں اور مسلمہ اصول و قوانین کو پیروں تلے روند رہی ہیں۔
غاصب افواج نے غزہ پٹی پر اپنے وحشیانہ حملوں میں اسپتالوں، اسکولوں، پناہ گزیں کیمپوں، گرجا گھروں اور مسجدوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
غزہ پٹی میں صیہونی بربریت کا نشانہ بننے والی مساجد میں جنوبی غزہ پٹی کے رفح شہر میں واقع "مسجد الفاروق” بھی شامل ہے، گزشتہ روز اسی شہید مسجد کے کھنڈرات پر نماز جمعہ ادا کی گئی۔