غزہ میں بچوں کی موت کے تعلق سے تشویش اب حقیقت میں تبدیل ہو رہی ہے: یونیسیف

0 193

یونیسف کے علاقائی سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں بچوں کی موت پر پائی جانے والی تشویش حقیقت میں تبدیل ہوگئی ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: یونیسف کے علاقائی سربراہ عادل خدر نے غزہ میں فلسطینی بچوں کا جانی نقصان بڑھنے پر اعلان کیا ہے کہ غزہ میں بچوں کی موت پر پائی جانے والی تشویش حقیقت میں تبدیل ہوگئی ہے-عادل خدر نے کہا کہ جس بات کا ہمیں خدشہ تھا وہ اب حقیقت میں تبدیل ہورہا ہے اور بچوں کی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے مگر یہ کہ جنگ بند ہوجائے اور انساندوستانہ امداد میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائيں-

انھوں نے کہا کہ اگرمدد کے لئے براہ راست مداخلت نہ کی گئی توبچوں کی بہت بڑی تعداد ناقص غذا اور پانی کی کمی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گی – عادل حدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہزاروں بچوں اور شیرخواروں کی زندگی کا انحصار فوری اقدامات پرہے-

یونیسف کی ایگزیکٹیو انچارج کیٹرین راسل نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت غزہ میں بہت سے بچے ناقص غذا کا شکار ہيں تاکید کی کہ عزہ میں فلسطینی بچے موت کے منھ میں ہیں – غزہ میں بچوں کی موت کے حوالے سے تشویش ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی اخبار یدیعوت احارنوت نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے خان یونس پر چھے منٹ میں پچاس فضائی حملے کئے ہيں-

اس سے قبل الجزیرہ ٹی وی نے خان یونس کے اسپتالوں کی نہایت خراب انسانی صورت حال کے بارے میں رپورٹ دی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.