صیہونی فوج کو جنوبی غزہ میں کاری ضرب لگائی ہے: القسام بریگيڈ

0 196

القسام بریگیڈ نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں صیہونی فوج پر کاری ضرب لگائی ہے-

تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مغربی خان یونس میں یاسین ایک سو پانچ قسم کے میزائل سے غاصب فوجیوں کو نشانہ بناکر ان کے چار ٹینکوں اور دو بلڈزروں کو تباہ کردیا ہے- بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ٹینکوں پر سوار سبھی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں-

فلسطینی میڈیا کے مطابق القسام بریگيڈ نے اسی طرح کہا ہے کہ غاصب فوجیوں کے ایک گروپ پر بھی جو مغربی خان یونس میں ایک گھر میں پناہ لئے ہوئے تھا، حملہ کرکے متعدد کو ہلاک اور زخمی کردیا۔

القسام کے مجاہدین نے ایک اور کاروائی میں دو غاصب فوجیوں کو قریب سے نشانہ بنایا۔ ایک روز قبل بھی پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) کی فوجی ونگ ابو علی مصطفی نے غزہ میں غاصب فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچایا تھا-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.