غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے، دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی

0 209

صیہونی فوجیوں نے ایک سو چوّنویں روز بھی غزہ بالخصوص رفح و خان یونس شہروں پر اپنے حملے جاری رکھے، رفح پر حملے میں ابوسلیمہ خاندان سے متعلق مکانات کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مشرقی رفح کے زلاطہ علاقے پر بھی بمباری کی ہےمغربی رفح کے العزبہ علاقے میں بھی ایک رہائشی مکان پر بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت نے شمالی غزہ پٹی کے جبالیا اور بیت لاہیا علاقوں پر بھی بمباری کی ہےذرائع ابلاغ نے شمالی غزہ کے السلامین علاقے کو فضائی حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی بھی خبردی ہے۔

میڈیا ذرائع نے مرکزی غزہ کے الحکر اور دیرالبلح علاقوں میں رہائشی مکانات پر بمباری کی خبر دی ہے جس میں نو فلسطینی شہید ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.