جنگ غزہ شروع ہونے سے صیہونیوں کےلئے ہتھیاروں کی سو سے زیادہ کھیپیں برآمد کئے جانے کی تصدیق

0 146

امریکی حکام نے غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی سو سے زیادہ کھیپیں برامد کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

امریکی حکام نے کانگریس کے اراکین کو بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے سو سے زیادہ بار صیہونیوں کو فوجی ہتھیار برامد کئے گئے ہيں۔

جس میں ہزاروں گائيڈڈ میزائل، کیلبر بم اور دیکر ہلکے و بھاری مہلک ہتھیار شامل ہیں۔ بائيڈن حکومت کے ایک سابق عہدیدار اور پناہ گزینوں سے متعلق ادارے کے موجودہ سربراہ جرمی کاننڈیک نے کہا ہے کہ اگر امریکی فوجی خود براہ راست فلسطینیوں پر بم نہ بھی برسائيں اور فائرنگ نہ بھی کریں۔

پھر بھی فلسطینی عوام کے خلاف غزہ جنگ میں امریکہ کی بھرپور مداخلت آشکارا ہے۔امریکی ریپبلکنس، اسرائیل کےلئے امریکی ہتھیاروں کی برآمدت کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرتے رہے ہيں۔

انھوں نے اس سال کے آغاز میں صیہونیوں کے لئے سترہ اعشاریہ چھے ارب ڈالر کی اضافی امداد کا بل پیش کیا ہے، یہ رقم تین سو ملین ڈالر کی اس رقم سے الگ ہے جو امریکہ ہر سال اسرائیل کو دیتا ہے۔

امریکہ، صیہونی حکومت کو ہتھیار دینے کے ساتھ ہی اقوام متحدہ میں غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیش کی جانے والی تین قراردادوں کو ویٹو بھی کرچکا ہے تاکہ صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام میں زیادہ سے زيادہ حصہ لے سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.