صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے خود پر کی گئی تنقید کو غلط قرار دے دیا ہے۔
نیتن یاہو نے امریکی صدر بائیڈن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کی تنقید غلط اور لغو ہے، صیہونی حکومت کے شہری حماس کی بقایا بٹالین کے خاتمے کی ہماری کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔
صیہونی وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست ہمارے گلے ڈالنے کی کوششوں کو ہمیں مسترد کرنا چاہیے، صیہونی یہ بات سمجھتے ہیں کہ اگر ہم یہ نہیں کریں گے تو صیہونی حکومت پر 7 اکتوبر جیسے حملے بار بار ہوں گے۔
امریکی صدر کو جواب دیتے ہوئے صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ آخری چیز جو کرنی چاہیے وہ جنگ کے بعد غزہ پر فلسطینی اتھارٹی کی حکومت کی صیہونی اجازت ہے۔
صدر بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو صیہونی حکومت کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے۔