مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کا اہم اعلان

0 221

ماہ مبارک رمضان کے موقع پر مسجد الاقصی کے خطیب نے اس مسجد میں فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پر موجودگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے داخلے پر عائد کی جانے والی بندشوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کی موجودگی واجب اور ضروری ہے۔

انھوں نے فلسطینیوں سے مسجد الاقصی کی طرف بڑھنے کی اپیل کی اور کہا کہ جہاں بھی غاصب و قابض نسل پرست صیہونی حکومت فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روکے وہیں نماز پڑھنا شروع کر دیں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے پرغاصب صیہونی حکومت نے مسجدالاقصی کے اطراف میں پابندیاں لگاتے ہوئے فلسطینیوں کے مسجد میں داخلے پر بندشیں لگادی ہیں اور وہ فلسطینی نمازیوں کی عبادات میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.